پاک سرزمین پارٹی نے کورنگی میں اپنے پہلے ڈسٹرکٹ آفس کا افتتاح کر دیا

ضلع کورنگی کی عوام نے مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے ،افتحار عالم

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں اپنے پہلے ڈسٹرکٹ آفس کا افتتاح کر دیا ،کورنگی ڈسٹرکٹ میں پارٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم،ممبر نیشنل کونسل آصف حسنین،پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج واراکین کمیٹی،کورنگی ڈسٹرکٹ کمیٹی و ممبران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی کورنگی ٹاؤن میں پارٹی ڈسٹرکٹ آفس جو کہ ایس ٹی18- پلاٹ نمبر4 ،دعا مارکیٹ ،Kایریا، نزد حبیب بینک کورنگی ٹاؤن نمبر 5 ، میں عوامی رابطے کے لئے کھول دیا گیا ہے کورنگی کی عوام کی بہت بڑی تعداد نے پاک سرزمین پارٹی کے آفس کھلنے پر چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر افتخار عالم نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دلوں کو جوڑنے آئے ہیں ہمارا حق و سچ کا قافلہ عوامی حمایت وپزیرائی کے ساتھ بڑھتا ہی جارہا ہے ، ہم پاکستان کی ترقی ،بقاء اور سلامتی کے لیے ہرقدم پر اپنی پوری لگن اور جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے۔