چین نے جی ٹونٹی کے موجودہ سر براہ ملک کی حیثیت سے نمایاں اہداف حاصل کیے ہیں، اینجل گوریا ٹریوینو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:52

ہانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کوسے اینجل گوریا ٹریوینو نے دو تاریخ کو کہا کہ جی ٹونٹی کے موجودہ سر براہ ملک کی حیثیت سے چین نے نمایاں اہداف حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اینجل گوریا ٹریوینو نے ہفتہ کو ہا نگ جو میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عالمی معیشت کی سست ترقی کے تناظر میں موجودہ جی ٹونٹی اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جی ٹونٹی ممالک عالمی سطح پر ماحول دوست پائیدار معاشی ترقی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے سکیں گے۔ سیکرٹیری جنرل نے مزید کہا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین نے جی ٹونٹی کے دیگر ممالک سے معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :