دنیا میں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے بڑے ذمہ دار ممالک امریکہ اور چین نے عالمی حدت پر قابو پانے کے ’پیرس معاہدے‘ کی منظوری دے دی
میاں محمد ندیم ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:52
ہانژوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر۔2016ء) دنیا میں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے دونوں بڑے ذمہ دار ممالک، امریکہ اور چین نے عالمی حدت پر قابو پانے کے ’پیرس معاہدے‘ کی منظوری دے دی ہے۔چین کی جانب سے اس کا اعلان ہفتے کے روز چین کے شہر ہانژوا میں ’جی 20‘ گروپ کے رکن ممالک کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا اور جب امریکی صدر براک اوباما اس اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو امریکہ کی جانب سے بھی پیرس معاہدے کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ عالمی حدت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ ہے۔گذشتہ برس دسمبر میں عالمی رہنماوں نے پیرس میں 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔(جاری ہے)
ہفتے کی صبح چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس معاہدے کی منظوری دے دی۔چین کی طرف سے معاہدے کی توسیع کے اعلان سے قبل جو 23 ممالک اس کی توسیع کر چکے ہیں عالمی سطح پر مضر گیسوں کے اخراج میں مجموعی حصہ صرف ایک فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔چین کی جانب سے اعلان کے بعد وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ آج کا اعلان صدر براک اوباما اور صدر شی کے دور حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے اور عالمی سطح پر ماحولیات کے حوالے سے دونوں صدور کی رہنمائی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پریس معاہدے کو اِس سال عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔دنیا میں طے پانے والے پہلے جامع ماحولیاتی معاہدے پر اس وقت تک قانونی طور پر عمل درآمد شروع نہیں ہو سکتا جب تک عالمی سطح پر 55 فیصد کاربن کے اخراج کے ذمہ داری ممالک اس کی توثیق نہیں کر دیتے۔اس وقت دنیا میں عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی CO2 گیس یا کاربن کا اخراج سب سے زیادہ چین میں ہوتا ہے۔اگر چین کے ساتھ امریکہ کو بھی شامل کر لیں تو دنیا بھر میں خارج ہونے والے نقصان دہ گیسوں میں دونوں ممالک کا حصہ 40 فیصد بنتا ہے۔جی 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ چین اور امریکہ کانفرنس سے پہلے یا اس کے دوران پیرس کانفرنس معاہدے کی مشترکہ طور پر توثیق کا اعلان کر دیں گے۔چین میں پیرس معاہدے کی منظوری کے بعد اسے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو بند کرنا ہو گا جب کاربن کے اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.