Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سیاسی نہیں بیرونی ایجنڈے کی ایک کڑی ہیں، ان کے دھرنوں اور احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا پارٹی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:45

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سیاسی نہیں بیرونی ایجنڈے کی ایک کڑی ہے ان کے دھرنوں اور احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا وفاقی حکومت ترقی وخوشخالی کی جانب گامزن ہے ملک بھر میں اربوں ڈالر کی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے پانامہ اور احتساب کے نام پر میدان لگانے والوں کو آئندہ انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا ۔

وہ ہفتہ کو درانی ہاؤس بنوں میں پارٹی اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک نیاز علی خان میراخیل،درانی لورز کے صدر وسیم محسود،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی ارگنائرر شمس قمر،ڈاکٹر عمردراز سوکڑی جے یو آئی کے ضلع جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیاز خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر سید کمال شاہ سمیت دیگر مشران اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مخالفین پہلے شکست کو ہضم نہ کر سکی پھر ملک میں جب ترقی کا پہیہ چل پڑا تو اسے روکنے کیلئے 4ماہ تک ڈی چوک میں کنٹینر پر بیٹھے رہے اور ملک کو خاطر خواہ نقصان پہنچا یا گیا اب ایک بار وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کی طرف رواں دواں ہیں اب ایک بار پھر دونوں مغربی ایجنٹ سڑکوں پر نکلے ہیں مگر ملک کے عوام عمران خان اور طاہر القادری کی احتجاجی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ عوام میں اب شعور آگیا ہے وہ ملک کی ترقی کاپہیہ اب روک نہیں سکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات