Live Updates

عمران خان سے پوچھاجائے کہ احتجاج کا راستہ کیوں اختیار کیا ، احتجاج اس جگہ کرنا چاہیے تھا جہاں عوام کی آمدورفت کم ہو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے پوچھنا چاہیے کہ احتجاج کا راستہ کیوں اختیار کیا اور عمران خان کو احتجاج اس جگہ کرنا چاہیے تھا جہاں عوام کی آمدورفت کم ہو اور تکلیف عوام کو نہ پہنچے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آکر ریلیاں نکالی گئیں تو حکومت کو ذمہ دارایاں اداکرنا پڑیں گی کیونکہ متبادل راستے تھوڑے ہیں اور ٹریفک زیادہ ہے،متبادل راستوں کو لوگوں کیلئے نہیں بند کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ سوال عمران خان سے پوچھنا چاہیے کہ احتجاج کا راستہ کیوں اختیار کیا،عمران خان اس جگہ احتجاج کریں جہاں عوام کی آمدورفت نہ ہو اور عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات