چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بلدیہ شرقی گلشن اقبال زون میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغاز کردیا، اس کے علاوہ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے یونین کونسل کے چیئرمین کو اسپرے کی گاڑیاں ان کے حوالے کردیں، اسپرے مہم میں گلشن اقبال زون کی تمام یونی کونسلز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :