بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے،پشین کے رہائشی 14 سال کے عبدالولی کو چند روز قبل کانگووائرس کے شبے میں اسپتال لایاگیا۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کوئٹہ کے حکام کے مطابق متاثرہ مریض عبدالولی کو چند روز قبل کانگو وائرس کے شبہ میں اسپتال لایا گیا تھا،اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور زیر علاج ہیں۔

عبدالولی کے علاوہ ایک اور مریض کو کانگو وائرس کے شبے میں اسپتال لایا گیا ہے، مشتبہ مریض غلام محمد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے ہے،مریض کے خون کے نمونے تجریہ کے لئے متعلقہ لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے۔اس سے قبل بھی اسپتال میں کانگو کا ایک مریض پشین کے رہائشی داد محمد زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ مریض کی حالت درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :