دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹنے اورگھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی شہر کو پانی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن میں 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پائپ لائن پھٹنے سے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فریدنے اس ضمن میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کراچی والوں کا امتحان نہ لے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :