Live Updates

نوازشریف نے الیکشن2018ء خریدنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔عمران خان

نوازشریف کو پتا ہے اگر الیکشن نہ جیتا تو سیدھا جیل جائینگے،نیب اورایف بی آرچیئرمین سن لیں،غیرت ہے تو سب کو نوٹس بھیجو،جن کے نام پانامالیکس میں ہیں،دنیا میں آنا،کھا پی کے بچے پیدا کرکے چلے جانا یہ زندگی نہیں ہے،سپریم کورٹ کے محترم ججز سے انصاف کی امید ہے،الیکشن کمیشن ممبران کب تک ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے،ہمارے احتساب مارچ کاآخری راستہ ماڈل ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا شاہدرہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:57

نوازشریف نے الیکشن2018ء خریدنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔عمران خان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے الیکشن2018ء خریدنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے،نوازشریف کو پتا ہے کہ اگر الیکشن نہ جیتا تو سیدھا جیل جائینگے، نیب اور ایف بی آر کے چیئرمین سن لیں،غیرت ہے تو سب کو نوٹس بھیجو جن کے نام پانامالیکس میں ہیں،دنیا میں آنا،کھا پی کے بچے پیدا کرکے چلے جانا یہ زندگی نہیں ہے،سپریم کورٹ کے ججز محترم ہیں ان سے انصاف کی امید ہے،الیکشن کمیشن ممبران کتنی دیر تک ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے،چھوٹے چوروں کی چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتے، ملک کا وزیراعظم چوری کرتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،ہمارے احتساب مارچ کاآخری راستہ ماڈل ہوگا۔

انہوں نے شاہدرہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسری دنیا اس وقت بنتی ہے جب اس ملک کے حکمران ڈاکہ مار کر پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے۔یہاں پچھلے پانچ مہینے سے وزیراعظم کہہ رہاہے کہ میں اپنے قانون کے تحت احتساب کرواؤں گا۔وزیراعظم خود کو بچانے کیلئے پورے ملک کو تباہ کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا رنگ باز خواجہ آصف کہتا ہے کہ میاں صاحب فکر نہ کرو لوگ بھول جائینگے۔

لیکن نہ لوگ بھولیں گے نہ ہم بھولیں گے اور نہ آپ کو بھولنے دینگے۔لیڈر اپنی مثال سے لیڈ کرتاہے۔دنیا کا سب سے بڑا لیڈر ہمارے نبی پاک نے ایک معاشرے کی اخلاقیات کو سب سے بلند کردیا۔بدقسمتی سے ہماری رہنمائی نوازشریف جیسا لیڈر کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک ہم سے آگے اس لیے ہیں کہ ان کے ادارے مضبوط ہیں۔انکی عدلیہ طاقتور اور کمزور میں فرق نہیں کرتے۔

اس لیے وہ کامیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چھانگا مانگا اورخریدوفروخت کی سیاست شروع کی۔اس نے آرمی چیف کو خریدنے کیلئے بی ایم ڈبلیو کی چابی پکڑا دی۔سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔نوازشریف نے اداروں کو تباہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ ایک عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں کرپٹ اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ہم نوازشریف پر ہی نہیں بلکہ تمام اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

پاناما لیکس والے معاملے میں شک نہیں رہ گیا کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ ججز محترم ہیں ان سے انصاف کی امید ہے۔اوئے نیب کے چیئرمین سنو،تم نے پانچ ماہ میں کچھ نہیں کیا۔نوازشریف نے ہی نہیں تم نے بھی اللہ کو جان دینی ہے۔اوئے ایف بی آر کے چیئرمین تم بھی سنو کہ تم نے پاناما لیکس دنیا میں آناکھا پی کے بچے پیدا کرکے چلے جانا یہ زندگی نہیں ہے۔

غیرت ہے تو سب کو نوٹس بھیجو جن کے نام پانامالیکس میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آپ سے مخاطب ہوں۔اب تک تو آپ الیکشن کمیشن پاکستان ہونے کے ناطے آپ الیکشن کمیشن آف پی ایم ایل این ہو۔الیکشن کمیشن کے ممبران پر بڑی ذمہ داری ہے۔ہر الیکشن کے اندر دھاندلی ہوئی ہے۔آپ کتنی دیر تک ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے۔ہم اداروں پر پریشر نہیں ڈال رہے بلکہ کہتے ہیں کہ ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے آپ سے بھی پوچھتا ہوں۔ایک ٹی وی چینل آیا اوراس کیخلاف ایک خبر نیویارک ٹائمز میں آتی ہے تو آپ ایک ٹی وی چینل کو بند کردیتے ہو۔پاناما لیکس والے معاملے پر ایسا کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگلے2018ء کا الیکشن خریدنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے کہ اپنے ایم این ایز کو ایک ایک ارب دینا ہے۔پنجاب پولیس اور نادرا کو بھی خریدے گا۔پولیس کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائے گا۔کیونکہ نوازشریف کو پتا ہے کہ اگر الیکشن نہ جیتا تو سیدھا جیل جائینگے۔چیئرنگ کراس سمیت مختلف مقامات پر خطاب کرونگا۔ہمارے احتساب مارچ کاآخری راستہ ماڈل ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات