پنجاب بھر کے جوڈیشل افسروں ،سینئر افسروں کو باہمی روابط کیلئے مفت موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:48
(جاری ہے)
جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ کے ملازمین چاہیں تو اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے نجی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل سم بھی ہائیکورٹ مفت فراہم کرے گی اور موبائل نمبرز حاصل کرنے کے لئے اس کی سکیورٹی اور ماہانہ بل کی رقم صارف خود ادا کرے گا۔مراسلے میں ججز اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو بھی اس سہولت کو حاصل کرنا چاہتا ہے جلد از جلد اپنے مطلوبہ پیکجز کا تعین کر کے عدالت عالیہ کو مطلع کرے۔ان پیکجز کے تحت صارفین کو ماہانہ کسی بھی نیٹ ورک پر پانچ سو مفت ایس ایم ایس کی سہولت دی گئی ہے، کال پیکج پلان کے تحت سو سے چار سو تک مفت وارد اور دوسرے نیٹ ورک پر منٹ بھی مہیا کئے جائیں گے۔اگر کوئی عدالت عالیہ کا ملازم کسی بھی نیٹ ورک پر مفت ایس ایم ایس کی سہولت حاصل کرنا چاہے گا اسے اس مد میں پانچ سو روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔صارفین ہفتہ کے روز پینتالیس پیسے فی منٹ کے حساب سے اپنے نیٹ ورک پر کال کر سکیں گے جبکہ دیگر ایام میں انہیں پینسٹھ پیسے فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا ہوں گے۔دوسرے نیٹ ورک پر کال پیکجز کے مطابق صارفین کو پچہتر پیسے فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا پڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.