پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے سوڈان روانہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے لاہور سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم روانہ ہو گیا۔گزشتہ روز پاک فوج کے 207افسران اور جوانوں کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے لیے روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیس افسران اور ایک سو ستاسی جوانوں پر مشتمل پاک فوج کا امن دستہ عسکری فلائیٹ کی خصوصی پرواز نمبر جے اے ایڈبل ون ڈبل ون کے ذریعے لاہور سے خرطوم کے لیے روانہ ہوا۔اس موقع پر پاک فوج کے سینئر افسر سید عمران نقوی نے امن مشن پر روانہ ہونے والے افسران اور جوانوں کو لاہور ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔روانگی سے قبل امن مشن پر جانے والے افسران اور جوانوں کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :