ازبکستان کے مرد آہن اسلام کریموف سپرد خاک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:36

ثمر قند ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) ازبکستان کے مرد آہن اورصدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف دماغ کی شریا ن پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 78 سا ل تھی. وسطی ایشیاء کے ملک ازبکستان میں 27 سال تک صدارت کے فرائض سرانجام دینے والے اسلام کرموف کی تدفین ا ن کے آبائی شہر ثمرقند میں ادا کی گئی اور ہفتہ کے روز سے ہی ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا آغاز ہو گیا ۔ اسلام کریموف کی تدفین کے موقع پر پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :