چین کے 22 رکنی وفد کا سپیشل سکیورٹٰی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:33

کراچی ۔3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے ہنان ہواشن جنان سیکیورٹی کنسلٹنگ سروسز کے 22 رکنی وفد نے میڈم ینگ زیاؤ کنگ کی سربراہی میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ سپیشل سکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد کے اراکین نے پولیس کمانڈوز کی انسداد دہشت گردی کے معیار کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ وفد نے ایس یس یو کمانڈوز کی فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ بعد ازاں کمانڈنٹ ایس ایس یو نے وفد کی سربراہ کو یونٹ کی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :