پاکستان پوسٹ نے 8 ماہ کے دوران مختلف مواقع پر 6 یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:33

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان پوسٹ نے رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مختلف مواقع پر 6 یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے۔ پہلا ڈاک ٹکٹ 10 فروری کو پاکستان کے پہلے جوہری تحقیق کے ری ایکٹر کے محفوظ آپریشن کے پچاس سال مکمل ہونے کے یادگاری موقع پر جاری کیا گیا۔ پچاس روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ 30.5x40.5 ملی میٹر سائز کا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ دوسرا ڈاک ٹکٹ 22 مارچ کو پانی کے استعمال کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا۔ تیسرا ڈاک ٹکٹ 22 اپریل کو نیشنل بک ڈے کے موقع پر کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔ چوتھا ڈاک ٹکٹ 26 اپریل کو پاکستان کی تاریخ کی اہم شخصیت دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی یاد میں جاری کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچواں ڈاک ٹکٹ 21 مئی کو پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے تاریخ ساز موقع پر جاری کیا گیا جبکہ اس سال کا چھٹا یادگاری ڈاک ٹکٹ 14 اگست کو ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی یاد میں جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :