رحیم یارخان اور گردونواح میں مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ہی رات میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:32

رحیم یار خان۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) عیدالاضحی کی آمد سے قبل رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ہی رات میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چرالیے گئے ، تفصیلات کے مطابق پہلی واردات ٹھل وزیر کے علاقہ میں عاطف محمود کے گھر پرہوئی جہاں6ملزمان لطیف احمد وغیرہ 1لاکھ روپے مالیت کے مویشی چراکرفرارہوگئے ، دوسری واردات موضع تاج پور کے رہائشی محمد رمضان کے گھر پر ہوئی جہاں4ملزمان بشیر احمد وغیرہ 75ہزارروپے مالیت کے مویشی چراکرفرارہوگئے، تیسری واردات چک153پی کے رہائشی محمد شریف کے گھر پر ہوئی جہاں 8ملزمان بلال وغیرہ 4لاکھ روپے مالیت کے مویشی چراکرفرارہوگئے ، چوتھی واردات راجن پور کلاں کے رہائشی محمدعثمان کے گھر پرہوئی جہاں5ملزمان جاوید احمد وغیرہ 70ہزارروپے مالیت کے مویشی چراکرفرارہوگئے، پانچویں واردات موضع حیات لا ڑ کے رہائشی محمد اقبال کے گھر پر ہوئی جہاں 3ملزمان غلام مصطفی وغیرہ 40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی چراکرفرارہوگئے جبکہ چھٹی واردات سلطان نگر کے رہائشی عبدالوحید کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی 45ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان چراکرفرارہوگئے ،پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :