بچوں کے اعضاء بھارت سمگل کرنے کے الزام میں کویتی سفارتخانہ کا سابق سیکشن آفیسر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:30

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بچوں کے اعضاء بھارت سمگل کرنے کے الزام میں کویتی سفارتخانہ کے سابق سیکشن آفیسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایف آئی اے کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کویتی سفارتخانہ کے سابق سیکشن آفیسر عمر شہاب کو سینئر سول جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم اپنے گروہ کے ساتھ ملکر بچوں کے اعضاء نکال کر بھارت فروخت کرتا تھا،مقدمہ میں پہلے ہی دو بھائیوں کو گرفتارکر کے جیل بھیجا جا چکا ہے،گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :