پی آئی اے نے عمرہ سیزن کے دوران 2لاکھ 54ہزار 803 زائرین کو سعودی عرب پہنچایا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:25

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) نے عمرہ سیزن2016 کے دوران 375اضافی پروازوں کے ساتھ 2لاکھ 54ہزار 803خواتین و مرد زائرین کو سعودی عرب پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس سال کے عمرہ سیز ن کے دوران معمول کی پروازوں کے علاوہ 375اضافی پروازیں چلائی گئیں جبکہ اسی سیزن میں 2015کے دوران ایک لاکھ 70ہزار 740خواتین و مرد عمرہ زائرین کو معمول کی پروازوں کے علاوہ 175اضافی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا تھا۔