شمال مغربی چین کے صوبہ سے ہیمبرگ کے لئے چین ۔یورپ مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:16

شیان چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) شمال مغربی چین کے صوبہ شان ژی کے دارالحکومت شیان سے ایک مال بردار ٹرین جمعہ کی رات جرمنی کے شہر ہیمبرگ روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

یہ بات مقامی حکام نے ہفتے کو بتائی ہے ، یہ ٹرین جمعہ کی شام 8:50پر شیان سے روانہ ہوئی اور قازقستان ،روس ، بیلاروس اور پولینڈ سے گزرنے کے بعد ہیمبرگ پہنچے گی ، شیان انٹرنیشنل پورٹ اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ، ٹرین کا سفر تیرہ روز جاری رہے گا ، یہ ٹرین مشینری ، گھریلو سامان ، ملبوسات اور الیکٹرانک آلات لے کر گئی جو ہیمبرگ سے دیگر یورپی شہروں کو پہنچایا جائے گا ، یہ دوسری ٹرین ہے جو شیان سے روانہ ہوئی ہے ،پہلی ٹرین 18اگست کو وارسا روانہ ہوئی تھی ۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی شیان میونسپل کمیٹی کے ایک سینئر اہلکار ہان سونگ نے کہا کہ یہ ٹرین شان ژی صوبے کو مزید کھول دے گی اور چین بیلٹ وروڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت نئے بین الاقوامی تجارتی روٹ میں مدد دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر ہفتے ایک ٹرین روانہ ہو گی اور ہر ماہ ایک آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :