ہانگ ژو یو کانفرنس عالمی اقتصادی پیداوار کیلئے انسدادی اقدامات تجویز کرے ، صدر شی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:16

ہانگ ژو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے ہفتے کو کہا کہ چین جی 20-گروپ کی ہانگ ژو یو سربراہی کانفرنس کو زبردست ، پائیدار ، متوازن اور مشمولہ پیداوار کے حصول کیلئے عالمی معیشت کے لئے انسدادی اقدامات تجویز کرنے کے لئے تمام فریقین سے مل کر کام کرے گا ، مشرقی چین کے شہر ہانگ ژو یو میں بزنس 20-کے سربراہی اجلاس کے اختتام کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ سربراہی اجلاس کے تمام فریقین کو ترقی کیلئے سپیس کو وسعت دینے اور پیداوار کے نئے ذرائع تلاش کرنے کے لئے مشمولہ اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کیلئے کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو مساوی حل کی بنیاد رکھنے اور قوتوں میں شامل ہونے کے لئے مربوط اور مشمولہ ہونا چاہئے ۔