چین میں گاڑی دریائے زرد میں الٹنے کے حادثے میں 6افراد ہلاک

بدقسمت افراد عشائیہ کے بعد تفریح کے لئے دریا پر جا رہے تھے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:16

ین چوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) شمالی مغربی چین کے ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں ہفتے کو علی الصبح ایک ایس یو وی دریائے زرد میں الٹ گئی ، اس حادثے میں چھ افراد ہلاک ایک زخمی ہو گیا ، یہ حادثہ علاقائی دارالخلافہ ین چوان کے علاقہ شنگ چنگ میں علی الصبح 2:50پر پیش آیا ، اس کی اطلاع مقامی ٹریفک پولیس اتھارٹی نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں ایک مقامی انجینئرنگ سکول کے اساتذہ شامل ہیں ، وہ عشائیہ کے بعد موج مستی کے لئے دریا پر جارہے تھے ، حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :