مقبوضہ کشمیر، رفیع آباد میں 3سرپنچوں سمیت بھارت نواز جماعتوں کے 62 کارکن مستعفی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں 3سرپنچوں سمیت بھارت نواز جماعتوں کے62 کارکنوں نے استعفیٰ دے کر جاری انتفادہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رفیع آباد کے گاؤں نادی ہل میں جہاں بھارتی فوجیوں نے بدھ کو ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا ، میں ہزاروں لوگوں کے اجتماع میں62سیاسی کارکنوں نے مستعفی ہونے کااعلان کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں قتل عام کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے باعث اب ان کا ضمیر انہیں بھارت نواز جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :