پشاور ‘کرسچن کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن ‘120 افراد گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پشاور کی کرسچن کالونی اور آس پاس کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 120 مشتبہ افراد کو زیر حراست میں لے لیا جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز 4 دہشت گردوں کو مار کر علاقے کو تخریب کاری کی بڑی کارروائی سے بچالیا تھاکرسچن کالونی پشاورمیں گزشتہ روزہونیوالے واقعے کے بعد کینٹ اور رورل پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 120 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق کرسچن کالونی میں گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ کے بعد کینٹ اور رورل پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیشتر افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 19 پستول،4 بندوق،3 رائفل اور ایک کلاشنکوف شامل ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے، کلیئر ہونے والے بیگناہ افراد کو رہا کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :