ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا

مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 60روپے فی کلو ہوگی، ایس آراوجاری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:30

ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں 4روپے کا اضافہ کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) حکومت نے چینی مہنگی کر دی،فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) نے چینی کی قیمت میں4 روپے کا اضافہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 60روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 72 سے 78روپے تک دستیاب ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت 725ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر8 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں چینی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :