انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم زبیرکو دوروزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم زبیرکو دوروزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ہفتہ کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرولیاری گینگ کے کارندے ملزم زبیرکوپیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قتل اقدام قتل ، بھتہ خوری سمیت جرائم دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد بھی برآمدہواہے۔ ملزم سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے لہذاملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے پولیس کی استدعاکو منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر موچکو پولیس کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :