گورنر ،وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر اتفاق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ، عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے عید الاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقا ت میں صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جلد از جلد تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ صوبہ میں ترقیاتی عمل کو تیز کر کے عوام کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شامل ہے ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کے فور،لیاری ایکسپریس وے،ایم نائن،ایس تھری ،گرین اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ترجیح دی جائے تاکہ انہیں عوام کے لئے طویل عرصہ تک استعمال کے قابل رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :