مردان ضلع کچہری خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا

مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئیں

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:26

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مردان ضلع کچہری خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ۔گزشتہ روز مردان کی ضلع کچہری کے گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمے میں نامعلوم دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمے میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ خودکش حملے میں تین پولیس اہلکاروں اور چار وکلاء سمیت 13افراد شہید اور 50سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ خودکش بمبار نے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا تھا تاہم خودکش حملہ آور نے پولیس کانسٹیبل کی مزاحمت پر خود کو اڑا لیا تھا

متعلقہ عنوان :