چمن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:26

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) چمن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہندو تاجر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے ہندو تاجر سنتوش کمار تاج روڈ پر اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ‘ گولیاں لگنے سے سنتوش کمار موقع پر ہی دم توڑ گئے ‘ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد چمن کے تاجر مشتعل ہوگئے ‘احتجاج کرتے ہوئے کاروباری مراکز بھی بند کردیئے،ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔تاجر رہنمائہں کے مطابق مقتول تاجر کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں مل رہی تھیں ‘پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔