چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت دی جائیگی،انکے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘ملک اقبال چنٹر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) صوبائی وزیر امداد باہمی و چیئر مین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو بھی ترقی کے دائرے میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن اور آل پنجاب پٹواریا ں ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

س موقع پر آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل ، ضلعی و مقامی یونٹس کے صدور و سربراہان نے صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کو چیئر مین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور کے عوام کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے انہیں ایک اہم عہدہ کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بہاول پور کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے اور بنا تے رہیں گے اور عوام کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بہاول پور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام کو صحت کی سپیشلائزڈ سہولیات کی فراہمی کے لئے 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال اپنی خدمات کامیابی سے سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے ملک محمد ظہیر اقبال چنڑ، صدر ایپکا فخر الرحمن اورچیئر مین یونین کونسل بلال بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :