Live Updates

عمران خان اپنی سیاست چمکانے کیلئے انسانی جانوں کو داؤپر لگانے سے گریز نہیں کرتے‘ زعیم قادری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست چمکانے کے لیے انسانی جانوں کو داؤپر لگانے سے گریز نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز وزیر اعلی کے پی کے کی بدعنوانی کی داستا نیں پوری قوم کو سنا چکے ہیں۔عمران خان خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل کیوں شروع نہیں کراپائے، تحریک احتساب کا حال بھی دھاندلی کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے جیسا ہو گا ۔زعیم قادری کاکہنا تھا کہ عمران خان پورے پاکستان سے لوگ اکٹھے کرکے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے سے گریز کریں وہ پہلے کی طرح ترقی کے عمل کو روکنے میں ناکام رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات