احتساب مارچ پر ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پو لیس اور دیگر اداروں کے فول پر وف سیکورٹی انتظامات

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے احتساب مارچ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پو لیس اور دیگر اداروں کے فول پر وف سیکورٹی انتظامات ‘ شاہدرہ سے چیئرنگ کراس چوک تک پانچ ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات رہے جبکہ 1400وارڈنز نے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ڈیوٹی سر انجام دی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کی شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک جانیوالی ریلی کے موقعہ پرپولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور دیگر پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے ریلی روٹ کے دورے کرتے رہے ۔ مارچ کے شرکاء کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لئے سی سی پی اوآفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ۔ پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے ریلی کے روٹ کی وقفے وقفے سے سرچ اینڈ سویپنگ کی جاتی رہی ۔ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی حفاظتی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :