تحر یک انصاف اورعوامی تحر یک کا احتجاج‘ سڑکوں کی بندش نے خاتون اور نومولاد کی جان لے لی

شاہدرہ میں بچے کی فیملی کا احتجا ج اور احتجاج کر نیوالوں کیخلاف نعرے بازی‘روالپنڈی خاتون نے ایمبولینس میں دم توڑ دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:14

لاہور/روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف اورعوامی تحر یک کے احتجاج کی وجہ سے سڑکوں کی بندش سے ایک خاتون اور نومولادبچے نے ایمبولینس میں ہی دم توڑدیا ‘شاہدرہ میں بچے کی فیملی کا شدید احتجا ج اور احتجاج کر نیوالوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں نسیم بی بی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کو میوہسپتال لیجانے کیلئے ایمبولینس کے ذریعے شاہدرہ پہنچی مگر وہاں راستے بند ہونے کی وجہ سے بیمار بچے نے وہاں ایمبولینس میں ہی دم توڑ دریاجس پر شاہدرہ میں بچے کی فیملی نے شدید احتجا ج اور احتجاج کر نیوالوں کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور بچے کا والد اپنے بچے کو ہاتھوں میں اٹھائے احتجاج کر نیوالوں کو بد دعائیں دیتا رہا جبکہ روالپنڈی میں عوامی تحر یک کے احتجاج کی وجہ سے ایک خاتون نے راستوں کی بندش کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ایمبو لینس میں دم توڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :