سینیٹر شیری رحمان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد چین روانہ

چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستاں کا دوست رہا ‘پی پی پی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دوستانہ تعلقات شہید ذالفقار علی بھٹو کے دور سے قائم ہیں،سینیٹر شیری رحمان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) سینیٹر شیری رحمان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد ہفتہ کی صبح چین روانہ ہوگیا۔دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی، ترقی، اقتصادی شراکت داری اور باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستاں کا دوست رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دوستانہ تعلقات شہید ذالفقار علی بھٹو کے دور سے قائم ہیں۔اس دورے کا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بیچ تین نسلوں سے رواں تعلقات کو مزید مضبوط بنانہ ہے۔ پی پی پی کی تمام حکومتوں اور قیادت نے چین کو قابل اعتماد اتحادی اور دوست مانا ہے۔وفد میں فیصل کریم کنڈی ، سینیٹر کریم خواجہ، سینیٹر سسئی پلیجو، سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے عمران لغاری، خواجہ محمد نظام الحق محمود، ایڈوکیٹ امجد حسین، نور عالم خان، آخونزدہ چٹان، غلام مرتضی ستی، ندیم افضل گوندل اور تاشا دولتانہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :