ترکی میں کالعدم کردش گروپ کے خلاف فوجی کارروائی،27 عسکریت پسند ہلاک،30زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:08

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے 27ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے 27 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہاکاری صوبے میں کی گئی فوجی کارروائی میں اس گروپ کے 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہاکاری صوبہ کرد اکثریتی علاقہ ہے۔ قبل ازیں ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ پی کے کے نے بم حملوں کا سلسلہ شروع کر کے قیام امن کے لیے سیاسی حل کا موقع گنوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :