Live Updates

احتجاج سے کوئی پر یشانی نہیں‘ عمران خان لاکھ دھر نے دیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ‘انکے مقدر میں سڑکوں پر زلیل ہونا ہی لکھا ہے جو وہ ہو رہے ہیں‘وزیر اعظم نوازشر یف اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے نہیں جائیں گے ‘عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ہم ملک میں ترقی اور خوشحالی ‘ طاہر القادری ‘عمران خان اور شیخ رشید فساد کی جنگ لڑ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کی بات چیت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاج سے کوئی پر یشانی نہیں ‘ عمران خان1لاکھ بھی دھر نے دیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے انکے مقدر میں سڑکوں پر زلیل ہونا ہی لکھا ہے جو وہ ہو رہے ہیں‘وزیر اعظم نوازشر یف اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے نہیں جائیں گے ‘عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ہم ملک میں ترقی اور خوشحالی جبکہ طاہر القادری ‘عمران خان اور شیخ رشید فساد کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحر یک والے سن لیں وہ جو مر ضی کر لیں انکے مقدر میں ناکامی کے سواکچھ نہیں وہ جان چکے ہیں اگر حکومت نے مدت پوری کر لی تو 2018 میں مقابلہ نہیں کر سکیں گے یہ لوگ احتساب نہیں اقتدار چاہتے ہیں مگرعمران خان1لاکھ بھی دھر نے دیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں اور نوازشریف عوامی مسائل حل کر رہے ہیں ہم ملک سے اندھیرے ختم کر رہے ہیں اور یہ ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں الیکشن 2018 میں ہی ہوں گے اس حوالے سے کچھ لوگ غلط پیش گوئیاں کر رہے ہیں پہلے بھی کئی ستمبر گزرے اور کچھ نہیں ہوا اس بار بھی کچھ نہیں ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات