کراچی،بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) دھابیجی پمپمنگ اسٹشن پر گزشتہ رات بجلی بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، جس کے بعد کراچی کو 58 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی میں کمی آگئی۔ پائپ لائن پھٹنے سے نیشنل ہائی وے کے ایک حصے پر پانی جمع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے لئے واٹر بورڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، مرمت کا کام مکمل ہونے میں دو دن لگیں گے۔ پائپ لائن پھٹنے شہر کو58 ایم جی ڈی پانی کم فراہم ہوا جس کے باعث لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور محمود کیعلاقوں کے مکینوں کو میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :