Live Updates

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے باعث انتظامیہ نے میٹرو بس کا روٹ مختصر کر دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے باعث انتظامیہ نے میٹرو بس کا روٹ مختصر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے لاہور میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کی وجہ سے میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ سے شروع ہونے والی پی ٹی آئی کی ریلی کے پیش نظر انتظامیہ نے شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے جبکہ دوسری جانب گجومتہ سے آنے والی تمام میٹر و بسوں کو ایم اے او کالج سے واپس موڑ اجاتا رہا اسی طرح ایم اے او کالج سے شاہدرہ جانے والے مسافر میڑو بس سروس استعمال نہیں کرسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات