ڈاکٹر طاہر القادری کا پنجاب حکومت کی سیکورٹی لینے سے انکار‘ سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کو واپس بجھوا دیا‘ذرائع

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:03

ڈاکٹر طاہر القادری کا پنجاب حکومت کی سیکورٹی لینے سے انکار‘ سیکورٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب حکومت کی سیکورٹی کو لینے سے انکار کر دیا ‘منہاج القر آن آنیوالے سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کو واپس بجھوا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور سے بذریعہ موٹروے لیاقت باغ روالپنڈی روانگی سے قبل پنجاب حکومت نے پو لیس کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی فراہم کی مگر جب اس بارے میں عوامی تحر یک کے انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بتایا تو عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب حکومت کی سیکورٹی کو لینے سے انکار کر تے ہوئے منہاج القر آن آنیوالے سیکورٹی افسران اور اہلکاروں کو واپس بجھوا دیا ۔