چین ، عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی ٹیرف میں رعایت کا ترمیمی بل منظور

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی ٹیرف میں رعایت کا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے ، ترمیم کے مطابق چین انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق 201اشیاء پر مختلف مراحل میں عائد کی گئی ڈیوٹی ختم کردے گا ، یہ بل عالمی تجارتی تنظیم کے اس ڈیکلریشن سے متعلق ہے جس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی تجارت کو توسیع دینا ہے ، بل سٹیٹ کونسل، چینی کابینہ نے ایک ہفتہ قبل نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :