صدر اسلام کریموف کی وفات سے چین اپنے حقیقی دوست سے محروم ہو گیا ہے

آزادی اور ملکی ترقی کیلئے ان کی خدمات تاریخی حیثیت رکھتی ہیں ، چین صدر کا تعزیتی پیغام

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چن کے صدر شی جن پنگ نے ازبک صدر اسلام کریموف کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے ازبک عوام کے ساتھ چینی حکومت عوام اور اپنے طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، ازبکستان کی سپریم اسمبلی کی سینیٹ کے سربراہ نگمت اللہ یلداشوف کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر کریموف کو آزادی کیلئے ان کی تاریخی خدمات، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کی گئی کوششوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر کریموف نے چین اور ازبکستان کے درمیان جامع حکمت عملی کی شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی تھیں ، ان کی وفات ازبکستان کے عوام کے لئے ہی بہت بڑا نقصان نہیں بلکہ چین کے عوام بھی اپنے ایک مخلص اور حقیقی دوست سے محروم ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :