چین میں سرمایہ کاری سے متعلق چار قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ

نظر ثانی کا مقصد غیر ممالک میں سرمایہ کاری کے قوانین کو آسان بنانا ہے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے اندرون و بیرون ملک سرمایہ کاری کے بارے میں چار قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیر ممالک اور تائیوان کے سرمایہ کاروں کیلئے غیر ممالک میں سرمایہ کاری کے قوانین کو آسان بنانا ہے ، ارکان پارلیمنٹ نے نظر ثانی کے حق میں ووٹ دے کر اس کی منظوری دیدی ، یہ منظوری نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ختم ہونے والے دو ماہی اجلاس کے موقع پر دی گئی ، ان قوانین میں فارن کیپیٹل انٹر پرائزز ، چین کی فارن ایکویٹی جائنٹ وینچر ، چین فارن کنٹریکچول جائنٹ وینچر اور تائیوان کی سرمایہ کار کمپنیوں کو تحفظ دینے کے قوانین شامل ہیں ، نظر ثانی کے بعد قوانین یکم اکتوبر سے موثر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :