لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی ، بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث بچہ دم توڑ گیا

وزیر اعلی پنجاب نے ایمبولینس کو سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:56

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی ، بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث بچہ دم توڑ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا رش معمول سے زیادہ ہے جس کے سبب ایک بچہ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث ایمبولینس میں انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہدرہ کے قریب بچہ ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بچے کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کیا اورواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایمبولینس کو سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :