امریکی صدرباراک اوباما چین پہنچ گئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:55

بیجنگ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکا کے صدر باراک اوباما ہفتے کو چین کے مشرقی شہر ہنگاژو پہنچ گئے جہاں پر وہ جی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرکے طور پر ان کا چین کا یہ آخری دورہ ہے ۔ گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق امریکی صدر کا طیارہ ایئرفورس ون صبح 6 بجکر18منٹ پر ہنگاژو میں اتر گیا۔ جی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد صدر اوباما لاؤس روانہ ہونگے جہاں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا اجلاس ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :