شمالی کوریا میں بارشوں اورسیلاب سے 15 افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:55

سیئول ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) شمالی کوریا میں بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک اورہزاروں بے گھر ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق دریائے ٹومن میں طغیانی کی وجہ سے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ دریا روس ، چین اور شمالی کوریا کے درمیان قدرتی سرحد کا کام کررہا ہے ۔ حکام کے مطابق بارش اورسیلاب کی وجہ سے 17 ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ 44 ہزار افراد کو عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ حکام کے مطابق اب تک 15افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :