بھارتی بزنس مین وجے مالیا کے خلاف کارروائی،6600 کرڑو روپے کی پراپرٹی ضبط کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:38

بھارتی بزنس مین وجے مالیا کے خلاف کارروائی،6600 کرڑو روپے کی پراپرٹی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : بھارتی بزنس مین وجے مالیا کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں وجے مالیا کی جائیداد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وجے مالیا کے خلاف کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کی گئی۔ کارروائی میں وجے مالیا کی 6600 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی ضبط کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وجے مالیا نے بنکوں سے9000 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔ ضبط کی گئی پراپرٹی میں وجے مالیا کی نئی دہلی اور بنگلورو سمیت بھارت کے متعدد شہروں میں موجود پراپرٹی شامل ہے۔ اس پراپرٹی میں لگژری اپارٹمنٹس، زیر تعمیر مال ، فارم ہاؤسز اور زمینیں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ضبط کی گئی پراپرٹی میں 10 کروڑ روپے کے فکس ڈپازٹ بھی شامل ہیں۔ وجے مالیا کے خلاف کارروائی 50 لاکھ روپے کے دو چیک باؤنس ہونے پر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :