شام میں باغیوں نے سکیورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) شام میں باغیوں نے سکیورٹی فورسز ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے غ یر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حقوق انسانی کے مبصر گروپ نے بتایا کہ شمالی علاقے حمہ میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدت کی لڑائی جاری ہے جبکہ اس دوران باغیوں نے سکیورٹی فورسز کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے متعدد شامی فوجیوں کو بھی یرغمال بنالیا ہے

متعلقہ عنوان :