ترکی : سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں

گیارہ فوجی اور تیس باغی ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:15

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) ترکی میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں گیارہ فوجی اور تیس کرد باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماردئن کے ضلع ڈرجیسٹک میں سکیورٹی چوکی پر باغیوں کے حملے میں تین فوجی ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہوگئے حملے کے بعد علاقے میں باغیوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں آٹھ مزید فوجی اور تیس باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں آخری اطلاعات موصول ہونے تک باغیوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں

متعلقہ عنوان :