ازبک صدر اسلام کریموف کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے ۔ بان کی مون

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ صدر اسلام کریموف نے ازبکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ علاقائی و امن واستحکام میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا انہوں نے صدر کے اہلخانہ اور ازبک عوام کیلئے اس المناک سانحے پر صبر کی دعا کی انہوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ اور ازبک عوام کے ساتھ آئندہ بھی قریبی تعاون جاری رکھے گا

متعلقہ عنوان :