حق خودارادیت کے لئے آخری دم تک جدوجہد کریں گے ، حریت کانفرنس(گ)

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ “ گروپ نے ان اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وادی میں جاری عوامی لہر کو کچلنے کے لئے مزید تقریباً ساڑے چھ کروڑ پلیٹیس منگوائے جا رہے ہیں حریت نے کہا کہ 56 دنوں سے لگاتار پوری وادی مشکل ترین حالات سے 80 کے قریب ہلاکتوں اور تقریباً 10000 افراد کے زخمی ہونے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے شورش زدہ خونین وادی کا دورہ کرتے ہیں تو اس کے مقامی حواری اور وزیر اعلی یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کہ بھارتی حکمرانوں کو یہاں کے عوام کو درس یہاں کے معصوموں کی بینائی سے محروم آنکھیں یہاں 80 کے قریب جوانوں کی لاشیں اور روزانہ کروڑوں کا مالی نقصان یہاں کھینچ لایا ہے لیکن ہم نے ان دن بھی کہا اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے ان سفاک اور درندہ صفت حکمرانوں یہاں ہو رہی قتل و غارت گری سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے کہا کہ انتی گرائی سے لے کر مغفر نگر تک اور ڈوڈہ کشواڑ سے لیکر کیرن اور کرناٹک اپنی سندگی کے نقش چھوڑے ہیں لوگ صرف یہ دکھنے کے لئے یہاں آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کہا کیا ابھی کشمیریوں کی سانسیں چل رہی ہیں یا نہیں اور ہمارے ظلم و جبر اور ہماری بندوقوں سے ان کو زیر کرنے میں ابھی کتنا وقت درکار ہے ۔حریت کانفرنس نے فریب کارانہ سیاست کے شطرنج کے ان ماہر کھلاڑیوں کی سیاسی فراست پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پوری دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف وفود وارد کشمیر ہو رہے ہیں تاکہ کشمیریوں کو اس دھوکے میں رکھا جائے کہ ہم آپ کے زخموں کا مداوا کرنے کے لئے کتنے بے چین ہیں تو دوسری طرف ہماری پوری نسل کو ختم کرنے اور ہمارے معصوموں کو زندگی بھر کے لئے معذور بنانے کے لئے بذریعہ طیارہ پیلٹ گن اور باقی گولی بارود منگوا کر یہ لوگ اپنے اصلی روپ میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں قتل کرنے کے آلات کی تبدیلی پر بھی ان کو دو ماہ کا عرصہ درکار ہے جس سے ان کی انسان کش پالیسی عیاں ہوتی ہے ۔