سعودی سفارتخانے کا 275 سے زائد ویزے دینے سے انکار

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کل حج معاملات کا جائزہ لینے کیلیے سعودی عرب جائیں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرداریوسف کی جانب سے 275 سے زائد سروسز ویزا جاری کرنے کی درخواست سعودی سفارتخانے نے مسترد کر دی،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اتوار کو حج معاملات کا جائزہ لینے کیلیے سعودی عرب روانہ ہونگے جبکہ حج ایڈوائزری کمیٹی امسال حج مانیٹرنگ کیلیے سعودی عرب نہیں جائیگی ،وفاقی وزیر نے گزشتہ روز سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر عبداللہ سے ملاقات کی تھی اوردرخواست کی تھی کہ 275 سروسزویزا کے متبادل کے طورپرمزید ویزے جاری کیے جائیں، جس پرسعودی سفارتخانے نے مزید ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سعودی سفارتخانے سروسزویزے کے متبادل ویزے جاری کیے گئے تھے جو وزارت سمذہبی امورکے کچھ لوگوں اپنے من پسند لوگوں کوجاری کردیئے تھے۔ حجاج کرام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں اوردیگر عملہ پر مشتمل 432 میڈیکل میشن کومنتخب کیا گیاہے۔250 سیزنل اسٹاف،443 معاونین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :