چین نے ریڈار پر نظر نہ آنے اور طویل فاصلے پر مار کرنے والے بمبار طیاروں کی تیاری شروع کردی ،امریکی تھنک ٹینک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی تھنک ٹینک اداروں نے اوبامہ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ چین طویل فاصلے پر مار کرنے والے ایسے بمبار طیارے بنا رہا ہے جو نہ تو ریڈار پر نظر آئیں گے اور نہ ہی دشمن اسکا آسانی کے ساتھ توڑ کر سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف اسکالر جیمز سمتھ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت دیگر بڑی طاقتیں اپنی دولت اور وسائل کو جنگ و جدل میں جھونک کر ضائع کر رہی ہیں جبکہ چین اپنے وسائل کی نہ صرف حفاظت کر رہا ہے بلکہ وہ اس انتظار میں ہے کہ جب امریکہ دفاعی اور اقتصادی طور پر کمزور ہو اور وہ دنیا کے دیگر ممالک کو ساتھ ملا کر امریکہ کی سپریمیسی کو چیلنج کر دے ۔

ایک مغربی اسکالر ڈیوڈ بوڈل کا کہنا ہے کہ چین طویل رینج کے جو بمبار میزائل تیار کر رہا ہے وہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں بلکہ اتنے تباہ کن ہیں کہ اسکا اثر سینکڑوں مربع میل تک ہو گا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام اٹیمی اثاثے چین کے نشانے پر ہیں ، بھارت اسی وجہ سے دنیا بھر سے اسلحہ کے ذخائر جمع کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کر کے بھارت چین کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے اور گوادر پورٹ کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے بھارتی خفیہ ادارے خطرناک منصوبہ بندی کے تحت کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

پاکستان کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بخوبی اس کا ادراک ہے ۔ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل نے مودی اور را کا نام صرف لوگوں کے جذبات کو خوش کرنے کے لیئے نہیں لیا بلکہ اسکے پیچھے بھارت کے وہ خطرناک عزائم ہیں جو وہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے خلاف کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :